طالب علم زیادتی کیس؛ ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
راولپنڈی میں طالب علم زیادتی کیس
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) طالب علم زیادتی کیس میں عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا ووٹ بینک بڑھا، لٹے پٹے پنجاب کو مریم نواز نے دوبارہ پاؤں پہ کھڑا کیا : عظمیٰ بخاری
عدالتی فیصلہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے فیصلہ سنایا۔ مجرم محمد افضل کو 5 لاکھ روپے ہرجانے اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملائشیا میں یونیورسٹی بس کا حادثہ، 15 طالبعلم جاں بحق
سزا کے وجوہات
ٹھوس شواہد اور مقدمے کی مؤثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بچوں سے زیادتی ناقابل معافی جرم ہے، کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا سکتی۔
واقعے کی تاریخ
واقعے کا مقدمہ مئی 2022 میں تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا تھا۔








