پاکستانی پرستار کا شبھمن گل سے ہاتھ ملاتے ہوئے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ، ویڈیو وائرل

دلچسپ ملاقات

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل اور ایک پاکستانی مداح کے درمیان دلچسپ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی مداح شبھمن گل سے ہاتھ ملانے کے لیے آگے بڑھتا ہے، اور جب انڈین کپتان ان سے مصافحہ کرتے ہیں تو پاکستانی مداح ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ، بھارتی پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے نے مودی کا جھوٹ بے نقاب کردیا

پہلا تاثر

اس نعرے پر شبھمن گل ابتدا میں حیرت کا اظہار کرتے ہیں مگر پھر وہ آگے بڑھ جاتے ہیں۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی، پاکستانی صارفین اس لمحے سے لطف اندوز ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ ملک جہاں صدر کی بیٹی پر کتاب لکھنے والے مصنف کو گرفتار کر لیا گیا

سوشل میڈیا پر تبصرے

کئی پاکستانی صارفین کا کہنا تھا کہ 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے کے ساتھ 6-0 بھی بول دیتے۔ جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر مجھے حیرت ہو رہی ہے کہ بھارتی لوگ اس پر کیسے ردعمل دیں گے؟ میں نے سنا تھا کہ وہ بھارتی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے طور پر مصافحے سے گریز کر رہے ہیں، لیکن انڈین کپتان کا رویہ کچھ اور ہی ظاہر کرتا ہے۔

سیریز کی صورتحال

واضح رہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر برتری حاصل کر رکھی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ آج کو کھیلا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...