لیسکو کا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف ایک اور قدم، ای آر پی سسٹم کو اپ گریڈ کر دیا گیا

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا ڈیجیٹلائزیشن سفر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا ڈیجیٹلائزیشن کی جانب کامیابی سے سفر جاری ہے۔ لیسکو کا ای ار پی سسٹم اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 1351 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 4 ارب سے زائد مقرر
ای آر پی سسٹم کی اپ گریڈیشن
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینیر محمد رمضان بٹ کی ہدایات کی روشنی میں چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کر کے لیسکو کے ای ار پی سسٹم کو اپگریڈ کر دیا۔ بقول چیف آئی ٹی، ہم نے اس تمام کام کو ان ہاؤس، محدود وقت اور محدود ذرائع میں مکمل کیا ہے، جس کی وجہ سے لیسکو کی پرفارمنس اور ایفیشنسی دونوں بہتر ہوئی ہیں۔
شیلڈ کی تقسیم اور مستقبل کی توقعات
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینیئر محمد رمضان بٹ نے مینجر ای آر پی رانا فیصل سعید اور سینیئر ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر احسان الہٰی کو شیلڈ سے نوازا اور مستقبل میں بھی اسی طرح بہترین کارکردگی دکھانے کی امید ظاہر کی۔