بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستیں؛اسلام آباد ہائی کورٹ کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 24 مارچ کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 24مارچ کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیدیا۔
عدالت کی ہدایات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو آئندہ ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ جو فہرست دیں گے ان کی ملاقات کروائی جائے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے آرڈر جاری کیا۔