کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے: علیمہ خان

علیمہ خان کی گرفتاری کے خلاف کوششیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اعزاز سید کی انجینئر محمد علی مرزا کی گرفتاری کی مذمت، اجمل جامی کا سکالر کو الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کا مشورہ
گفتگو کا موقع
روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ میں گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں، مجھ پر بہت سے کیسز بنائے گئے ہیں، اپنے بھائی کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں مرد اداکاروں کے ساتھ بھی جنسی ہراسانی کے واقعات، تاریک پہلو سامنے آگیا
پنجاب پولیس کی حرکت
اس سے قبل پنجاب پولیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے اِن کے ہمراہ اسلام آباد پہنچی تھی۔
وارنٹ گرفتاری کی تعمیل
ایس ڈی پی او اظہر شاہ نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی تھی۔