کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے: علیمہ خان

علیمہ خان کی گرفتاری کے خلاف کوششیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کافی مضبوط ٹیم ،بولنگ و بیٹنگ کو بہتر کیا ہے: بابر اعظم
گفتگو کا موقع
روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ میں گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں، مجھ پر بہت سے کیسز بنائے گئے ہیں، اپنے بھائی کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں طوفانی بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے، سرکاری اہلکار ہاتھ سے پرانے زمانے کے سائرن بجاتے رہے
پنجاب پولیس کی حرکت
اس سے قبل پنجاب پولیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے اِن کے ہمراہ اسلام آباد پہنچی تھی۔
وارنٹ گرفتاری کی تعمیل
ایس ڈی پی او اظہر شاہ نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی تھی۔