بار ایسوسی ایشنز عدالتی نظام کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، وزیر قانون

وفاقی وزیر کا بار ایسوسی ایشنز کے کردار پر زور

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز عدالتی نظام کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ وزارتِ قانون و انصاف ان کی پیشہ ورانہ ضروریات کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی سفیر کا بیان دونوں ممالک کے تعلقات کی عکاسی نہیں کرتا، ترجمان دفتر خارجہ

وکلا کے وفود کے ساتھ ملاقات

ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وکلاء وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ ان وکلا ءوفود میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، گوجرانوالہ، پتوکی، پنڈی گھیب، کوٹلی ستیاں اور سوہاوہ بار ایسوسی ایشنز کے نمائندے شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وکلاء نے بار رومز اور لائبریریز کی تزئین و آرائش کے لیے تعاون پر وزیرِ قانون کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی گولی چلائیں گے تو جواب میں گولہ کھائیں گے

وفاقی حکومت کے اقدامات

’’این این آئی‘‘ کے مطابق اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔ بار ایسوسی ایشنز عدالتی نظام کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور وزارتِ قانون و انصاف ان کی پیشہ ورانہ ضروریات کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

نئی گرانٹس کا اجرا

وزیرِ قانون کی ہدایت پر بار ایسوسی ایشنز کے لیے گرانٹ اِن ایڈ کا اجراء بھی کیا گیا ہے تاکہ وکلاء کو بہتر سہولیات میسر آئیں۔ وکلا ءوفود نے حکومتی تعاون کو خوش آئند اور قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات قانونی برادری کو مزید مستحکم اور فعال بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...