فرید احمد نے ڈی جی پی آر کا چارج سنبھال لیا، دفتری معاملات پر بریفنگ، سیکرٹری اطلاعات سے ملاقات

لاہور میں ملاقات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی پی آر فرید احمد نے ملاقات کی اور ان سے محکمانہ امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز فرید احمد نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔

یہ بھی پڑھیں: صنفی بنیاد پر تشدد عالمی مسئلہ ہے، خواتین کی سماجی زندگی کو متاثر کر رہا ہے: پارلیمانی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ

استقبال کا موقع

جب فرید احمد محکمہ تعلقات عامہ کے دفتر پہنچے تو ڈائریکٹر نیوز محمد سہیل جنجوعہ، ڈائریکٹرز الیکٹرانک میڈیا محمد سہیل رانا اور ملک احمد نعیم، ڈائریکٹر کوارڈینیشن خورشید جیلانی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد صدیق کیانی، ڈپٹی ڈائریکٹرز کرن کرن فضل بٹ اور حفصہ جاوید خواجہ، ہیڈ آف ڈیجیٹل میڈیا ردا ملک اور دیگر سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی سے گزشتہ روز ہونے والی وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

شعبوں کا معائنہ

بعد ازاں انہوں نے محکمہ کے مختلف شعبوں پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا، شعبہ اشتہارات، انتظامیہ اور ٹیکنیکل ونگ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں ان شعبوں کے فرائض اور دیگر محکمانہ امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

حکومتی پالیسیوں پر زور

ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ تمام افسران حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور اقدامات کو میڈیا میں نمایاں کرنے کے لئے محنت اور جانفشانی سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں کے سربراہ ماتحت عملے کی کارکردگی پر خصوصی توجہ دیں، ان کی حاضری یقینی بنائیں اور محکمانہ امور کم سے کم وقت میں نپٹانے کے لیے بروقت ضروری اقدامات کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...