پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے اپوزیشن کے 3 معطل ارکان کو بحال کر دیا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی معطلی کا معاملہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن جماعت کے ارکان کی معطلی کا معاملہ، اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے 3 معطل ارکان کو بحال کر دیا۔
معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی تفصیلات
3 ارکان کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ اپوزیشن کے 3 ارکان میاں اعجاز شفیع، امتیاز محمود شیخ اور خالد زبیر نثار کو 15 سیشن کے لئے معطل کیا گیا تھا۔ تحریک انصاف کے ارکان نے معطلی کے خلاف ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا تھا۔