اسلام آباد ہائی کورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی فہرست میں شامل افراد کو عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا
ہائی کورٹ کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سلمان اکرم راجہ کی فہرست میں شامل افراد کو عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: چلتی ہی جا رہی ہے عمر رواں کی ریل، ہم کو یہیں اترنا ہے زنجیر کھینچیے۔۔۔گاڑی کی زنجیر کو شاعروں ادیبوں نے بڑا رومانوی اور معنی خیز رنگ دیا ہے
ملاقاتوں کی درخواستوں کی سماعت
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بینچ نے جیل ملاقاتوں کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان خرابی صحت کے باعث طویل رخصت پر چلے گئے
ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کی استدعا
دورانِ سماعت، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جن رولز کو معطل کیا گیا وہ وفاق کے رولز نہیں ہیں، 18 ویں ترمیم کے بعد یہ رولز اب پنجاب کے جیل رولز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری شفقت محمود کو دو سال کے لیے صدر اور چوہدری عبدالخالق لک کو سکریٹری جنرل پاکستان انوسٹرز فورم نامزد کیا گیا
عمران خان کے وکیل کا مؤقف
سلمان اکرم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری توہین عدالت کی درخواستیں آج سن لیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات کی درخواست دائر ہے، 24 مارچ کو اسی لارجر بینچ نے آرڈر کیا، عدالتی آرڈر پر کسی ایک دن بھی عملدرآمد نہیں ہوا۔ عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ہم ہربار نام دیتے ہیں مگر انہیں جانے کی اجازت نہیں ملتی، لسٹ میں جو نام جاتے ہیں ان میں سے باہر کا بندہ ایڈ کیا جاتا ہے۔
عدالتی حکم اور عمل درآمد
اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی باقاعدہ ملاقاتیں ہوتی ہیں، سلمان اکرم راجہ کی طرف سے ہمارے پاس کوئی لسٹ نہیں آئی۔ بعد ازاں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں کے 24 مارچ کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم دیا۔ عدالت نے ہدایت دی کہ سلمان اکرم راجہ جو فہرست دیں گے ان کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔








