ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائرمیں چار کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غریب آدمی کہیں بھی ہو گا، مریم نواز اُس کے ساتھ کھڑی ہے، عظمیٰ بخاری
مجموعی زرمبادلہ ذخائر کی تفصیلات
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 19 ارب 85 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک اور بینکوں کے ذخائر
اسٹیٹ بینک کےڈالرریزرو 1.4 کروڑڈالراضافے سے 14 ارب 45 کروڑ 50 لاکھ ڈالرہوگئے۔ جبکہ ایک ہفتے میں بینکوں کےڈالرڈپازٹس 2 کروڑ90 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر ہو گئے۔








