فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے وزیرِ دفاع اور آرمی چیف سے ملاقات

آرمی چیف کا دورہ مصر

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مصر کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے مصر کے وزیرِ دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید اور مصری افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: مدارس بل پر مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہاتھ ہوگیا: ایمل ولی خان

ملاقاتوں کا مقصد

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی کی صورتِ حال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مصر ایک برادر اسلامی ملک ہے، پاکستان اور مصر کے درمیان تعاون دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے، یہ تعاون خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ معدنیات پنجاب نے مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افراد سے رقم وصول کرلی

استقبال اور ملاقاتیں

آئی ایس پی آر کے مطابق مصری وزارتِ دفاع کے دورے میں فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مصری افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ فیلڈ مارشل نے جامعۃ الازہر میں شیخ احمد الطیب، شیخ الازہر سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں شیخ الازہر نے مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ کی مشکل ترین جیل کاٹ رہا ہوں، مجھے 5 اگست کی تحریک کا مومینٹم نظر نہیں آرہا :عمران خان

انسانی چیلنجز کا ذکر

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتہا پسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ فیلڈ مارشل نے ٹومب آف دی ان نون سولجرز کی یادگار اور سابق صدر انور سادات کی قبر پر پھول رکھے۔

دورے کا مقصد

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا مقصد پاک، مصر عسکری تعاون اور دفاعی اشتراک کو مزید فروغ دینا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...