ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کے قانونی نوٹس کو پھاڑتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا
علی ترین کا پی سی بی کے خلاف اقدام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا قانونی نوٹس پھاڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: قریبی رشتہ دار کی دوستوں کے ساتھ 17 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، معاملہ پولیس کے پاس پہنچ گیا
لیگل نوٹس کی تفصیلات
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں علی ترین نے کہا کہ پی ایس ایل منیجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم کے دوست کو اہم عہدے پر نامزد کر دیا
معافی نہ مانگنے کی صورت میں نتائج
انہوں نے کہا کہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں فرنچائز معاہدہ ختم کرنے اور مجھے بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے، لیکن وہ خاموش نہیں رہیں گے۔ علی ترین نے کہا کہ انہیں پی ایس ایل سے محبت ہے اور یہ لیگ پورے پاکستان کی ہے۔ مسائل کے حل کے لیے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں لیکن مجھ سے آج تک اس حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: راجہ خرم نواز کی الیکشن ٹریبونل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پی سی بی کے نوٹس کی وجوہات
یاد رہے کہ پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلانے پر ملتان سلطانز کو نوٹس جاری کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ فرنچائز نے نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دیا تو معاہدے کی منسوخی اور فرنچائز مالکان کو بلیک لسٹ ہونے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔
علی ترین کا ٹویٹ
The PSL Management has sent me a notice threatening to cancel Multan Sultans unless I offer them a public apology. Hazir Saeen. pic.twitter.com/yHWCcClXaD
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) October 23, 2025








