بدین میں کار حادثہ، صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت 2 افراد جاں بحق
بدین میں حادثہ
بدین (ڈیلی پاکستان آن لائن) بدین میں ہونے والے کار حادثے میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی ویریس کی ملاقات، عوامی روابط کے قیام پرتبادلۂ خیال
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق افسوسناک حادثہ سندھ کے ضلع بدین کے علاقے کھور واہ چوک کے مقام پر پیش آیا جہاں 2 گاڑیاں ٹکرا گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کی انسٹاگرام بائیو تبدیل، خود کو شہریار کی بندی قرار دیدیا
متاثرین کی معلومات
حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں شہید فاضل راہو کی بیٹی اور صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
زخمیوں کی حالت
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔








