بدین میں کار حادثہ، صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت 2 افراد جاں بحق
بدین میں حادثہ
بدین (ڈیلی پاکستان آن لائن) بدین میں ہونے والے کار حادثے میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کابینہ نے آئینی ترمیم سے متعلق کس کے مسودے کی منظوری دی؟ مصدق ملک نے بتا دیا
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق افسوسناک حادثہ سندھ کے ضلع بدین کے علاقے کھور واہ چوک کے مقام پر پیش آیا جہاں 2 گاڑیاں ٹکرا گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کے کہنے پر عمران خان کو دستیاب سہولیات دکھانے آئیں لیکن اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہیں ملی : علینہ شگری
متاثرین کی معلومات
حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں شہید فاضل راہو کی بیٹی اور صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
زخمیوں کی حالت
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔








