لاہور آج بھی آلودہ شہروں میں سرِ فہرست، پنجاب میں کاروبارِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ
لاہور کا آلودہ شہر ہونے کا اعزاز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آگیا جبکہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے 3200 صحافیوں کو پلاٹس دینے میں بڑی پیش رفت
پنجاب میں فضائی آلودگی کے اثرات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں فضائی آلودگی سے کاروبارِ زندگی شدید متاثر ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کابینہ نے صوبے میں امن وامان سے متعلق ایکٹ کی منظوری دے دی
عالمی درجہ بندی
فضائی آلودگی کے عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق آج لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے، بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے، کلکتہ تیسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر رہا۔
یہ بھی پڑھیں: Global Community Urged to Foster Favorable Environment for Lasting Peace in Palestine: Yusuf Raza Gilani
ایئر کوالٹی کی صورتحال
صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے لاہور میں ایئر کوالٹی 312، نئی دہلی میں 206، کلکتہ میں 174 اور کراچی میں 173 ریکارڈ کی گئی۔ اس وقت لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 362 ہے جبکہ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 589 تک پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن: مشاہد سید نے 5 نکاتی منصوبہ پیش کردیا
پنجاب میں بدتر فضائی معیار
پنجاب ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق چک جھمرہ کا فضائی معیار سب سے خراب رہا جہاں ایئر کوالٹی 664 ریکارڈ کی گئی، فیصل آباد میں ایئر کوالٹی 579، رائیونڈ میں 470، قصور میں 439 اور پتوکی میں 362 ریکارڈ کی گئی۔ ملتان میں بھی صورتحال خراب ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن نے روس امریکہ تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ ٹرمپ کو دے دیا
صحت کے لئے نقصانات
ماہرین ماحولیات کے مطابق اس سطح کی آلودگی انسانی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہے، بالخصوص بچوں، بزرگوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 76 ممالک میں 21 ہزار 406 پاکستانی قید
حکومت کی اقدامات
دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے اینٹی اسموگ گن کا استعمال بھی جاری ہے تاکہ فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں دل دہلا دینے والا واقعہ، ماں نے اپنے 2 معصوم بچوں کو قتل کر دیا
سموگ اور کاروبار
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ کی وجہ سے کاروبارِ زندگی شدید متاثر ہوسکتا ہے، حکومت سموگ سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمشیر سے سائبر تک — طاقت کے بدلتے روپ
پلاسٹک بیگ پر پابندی
مریم اورنگزیب نے کنیئرڈ کالج لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، عوام کے تعاون کے بغیر فضائی آلودگی پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے منشیات فروشی کا الزام لگا کر کولمبیا کے صدر پر پابندیاں عائد کردیں
فضائی معیار میں بہتری کی کوششیں
انہوں نے کہا کہ ہمیں سموگ کی وجوہات کا خاتمہ کرنا اور اپنی فضا کو صاف ستھرا رکھنا ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا ہے، پنجاب بھر کے لیے اسموگ وار روم قائم کیا گیا ہے، کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی اطلاع کے لیے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔
صحت کے مسائل
دوسری طرف پنجاب بھر میں سموگ کی وجہ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں، ہسپتالوں میں گلے ناک اور چھاتی کے مریضوں کا رش بڑھ رہا ہے، سموگ سے خاص کر بچے متاثر ہو رہے ہیں۔








