26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم
علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دہشتگردوں کی کارروائیاں ناکام، 16 گرفتار
مقدمے کی سماعت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے ایف 15 کے پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی کہانی سنا دی
عدالت میں غیر موجودگی
علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی نے 3 ماہ کے دوران 940 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے 89 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا
جج کا تبصرہ
جج امجد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ علیمہ خان ہر جگہ موجود ہوتی ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
ماضی کے وارنٹ گرفتاری
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی اس سے قبل علیمہ خان کے پیش نا ہونے پر 4 مرتبہ ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔
ضمانتی مچلکے
اس کے علاوہ عدالت علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کرنے کے احکامات جاری کر چکی ہے۔








