وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ کی پاکستانی قونصل خانے دبئی میں قونصل جنرل اور ٹریڈ قونصلر سے ملاقات، سرمایہ کاروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کئے جائیں، قیصر احمد شیخ
اہم ملاقات
دبئی (طاہر منیر طاہر) وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے پاکستان قونصل جنرل دبئی، حسین محمد اور ٹریڈ قونصلر علی زیب خان کے ساتھ قونصلیٹ جنرل دبئی میں اہم ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: بارش پاک بھارت ٹاکرے کا مزہ خراب نہیں کرے گی بلکہ اسے مزید سنسنی خیز بنا دے گی،ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل
تجارتی تعاون پر گفتگو
اس ملاقات میں باہمی تجارتی تعاون، بیرونِ ملک پاکستانی سرمایہ کاروں سے روابط مضبوط بنانے اور متحدہ عرب امارات میں مزید سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے پر گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر نے پاکستانی برآمدات میں اضافے، کاروباری سہولیات کی فراہمی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو پاکستان میں راغب کرنے کے اقدامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: 1995 میں پارٹی لیس انتخابات میں امیدواروں نے عوام دوست کا لیبل استعمال کیا تھا، کیا آپ نے پارٹی کی حیثیت کے بغیر کوئی ایسی اصطلاح استعمال کی؟ جسٹس حسن اظہر رضوی
پاکستانی کاروباری برادری کی بریفنگ
قونصل جنرل حسین محمد اور ٹریڈ قونصلر علی زیب خان نے یو اے ای میں پاکستانی کاروباری برادری کی سرگرمیوں، مسائل اور سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے پاکستان کے مثبت امیج، کاروباری ماحول کی بہتری اور سفارتی سطح پر تعاون کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔
مربوط حکمت عملی کی ضرورت
قیصر احمد شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے تجارتی مفادات کے تحفظ اور بیرونِ ملک پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ مضبوط روابط کے لیے قونصلیٹ اور BOI (بورڈ آف انویسٹمنٹ) کے درمیان مربوط حکمت عملی انتہائی ضروری ہے۔








