سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کارروائی، 8 خارجی جہنم واصل، 5 شدید زخمی
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی
لکی مروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک اہم کارروائی کے دوران 8 خوارجی جہنم واصل ہو گئے جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے۔
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر وانڈہ شیخ اللہ میں کارروائی کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔ اس کارروائی میں 5 خوارجی بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔








