بھارت: موٹر سائیکل سے ٹکر کے بعد بس میں آگ لگ گئی، 20 مسافر ہلاک
بھارتی ٹریفک حادثہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں موٹرسائیکل ٹکرانے کے بعد بس میں آگ لگنے سے 20 مسافر ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی: غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور
حادثے کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک ٹریفک حادثہ ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا۔ ایک موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بس میں آگ لگی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 20 مسافر ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے قطر پر حملے کی تصدیق کردی
سفر کی قسمت
رپورٹ کے مطابق بس ریاست کی ہائی وے پر سفر کررہی تھی اور حیدر آباد سے بینگلورو جارہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکی کے بال کاٹنے کا کیس، ملوث 2 ملزمان افغان شہری نکلے،ابتدائی تحقیقات میں سنگین انکشافات سامنے آگئے
آتشزدگی کا سبب
مقامی حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بس موٹرسائیکل کو کچھ دور تک گھسیٹے ہوئے لے گئی۔ اس دوران پیٹرول لیک ہونے اور چنگاریوں سے آگ بھڑک اٹھی، جو بس کے فیول ٹینک تک جا پہنچی۔ اس آگ نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا اور پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی۔
زندہ بچ جانے والے مسافر
حکام کے مطابق بس میں سوار 41 مسافروں میں سے 21 کو زندہ بچا لیا گیا، جن میں سے کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔








