سلمان خان نے ایشوریا سے شادی کے خواہش مند ہاٹ میل کے بانی کے ساتھ کیا حرکت کی تھی؟
صابر بھاٹیہ کی ایشوریا رائے سے شادی کی خواہش
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ معروف ٹیکنالوجی ویب سائٹ اور ای میل سروس ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیہ ماضی میں بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے شادی کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 73 افسران سپیشل مجسٹریٹ تعینات ، کیا اختیارات دیئے گئے ؟ جانیے
ملاقات کے دوران گفتگو
بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیہ نے عوامی گفتگو کے دوران اداکارہ ایشوریا رائے کی تعریف کی تھی۔ حتیٰ کہ ایک انٹرویو کے دوران صابر بھاٹیہ نے ان سے شادی کی خواہش بھی ظاہر کی تھی۔ 2001 کے دوران جس وقت سلمان خان اور ایشوریا رائے کے تعلقات کے چرچے ہر جگہ عام تھے، اس دوران ایک ہائی پروفائل پارٹی میں صابر بھاٹیہ کی ملاقات سلمان سے ہوئی جس دوران میزبان سیمی گریوال بھی موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: وینز پر حملے میں قیدیوں کا فرار، اسلام آباد پولیس کا ردعمل بھی آگیا
سلمان خان کا طنزیہ سوال
اس ملاقات کے دوران سلمان نے چہرے پر طنزیہ مسکراہٹ سجائے صابر بھاٹیہ سے سوال کیا تھا کہ، 'تو وہ شخص آپ ہیں جو ایش سے شادی کرنا چاہتے ہیں؟' جواب میں صابر بھاٹیہ نے سپر اسٹار کے آگے اس خواہش کو میڈیا پر چلنے والی افواہ قرار دے کر بات ٹالنے کی کوشش کی، لیکن سلمان نے جواباً بات جاری رکھتے ہوئے انہیں بتایا کہ 'وہ ایک اچھی لڑکی ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: بدھ مت کے بھکشوؤں پر مشتمل بین الاقوامی وفد کا لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا تفصیلی دورہ
واقعہ کی دلچسپ تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق اسی تقریب میں جب صابر بھاٹیہ ایک خاتون مہمان کے ساتھ تصویر بنوارہے تھے، تو سلمان خان بھی اچانک اسی خاتون کے بازو پر ہاتھ رکھتے ہوئے فریم میں شامل ہوگئے، جس دوران سلمان کے ہاتھ میں موجود سگریٹ صابر بھاٹیہ کے ہاتھ پر لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بنگلے میں گھس گیا
سگریٹ کی راکھ کا واقعہ
جب صابر بھاٹیہ نے سگریٹ کی راکھ صاف کرنے کی کوشش کی تو اداکار نے ان سے کہا، "اف! بلآخر آپ کے ہاتھوں 'راکھ' ('ash') آ ہی گئی۔" سلمان کی گفتگو پر کمرے میں موجود ہر شخص حیران رہ گیا تھا۔
ماضی کے تعلقات اور ازدواجی زندگی
واضح رہے کہ ایشوریا رائے سے قبل صابر بھاٹیہ کا نام امیشا پٹیل اور سشمیتا سین سے بھی جوڑا جا چکا ہے، تاہم ان مبینہ تعلقات کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آ سکا تھا۔
بعد ازاں 9 مارچ 2008 کو صابر بھاٹیہ نے اپنی قریبی دوست تانیا شرما سے شادی کی تھی، جوڑے کی ایک بیٹی آریانا ہے، لیکن شادی کے 5 سال بعد جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔








