وزیراعلیٰ مریم نواز کی شیخ صالح الفوزان کو سعودی عرب کا مفتی اعظم بننے پر مبارکباد
وزیراعلیٰ پنجاب کی مبارکباد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شیخ صالح الفوزان کو سعودی عرب کا مفتی اعظم تعیناتی پر مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی قیادت کو بالغ نظری کے ساتھ قومی ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے: لیاقت بلوچ
نیک تمناؤں کا اظہار
وزیراعلیٰ مریم نواز نے شیخ صالح الفوزان کے سربراہ سینئر علماء کونسل بننے پر نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
متوقع کردار
وزیراعلیٰ پنجاب نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب کے مفتی اعظم، شیخ صالح الفوزان، امت مسلمہ کی رہنمائی اور اتحاد کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔








