24 اکتوبر کشمیر میں آزاد حکومت کے قیام کا دن ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا یوم تاسیس پر پیغام
وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے غیور عوام نے قابض بھارتی فوج کے خلاف علم بغاوت بلند کرکے تحریک آزادی کی بنیاد رکھی۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا
یوم تاسیس آزاد کشمیر
وزیراعلیٰ مریم نواز نے آزاد کشمیر کے یوم تاسیس پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 24 اکتوبر کشمیر میں آزاد حکومت کے قیام کا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں لگژری گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی مہنگی ترین نیلامی
آزادی کی تحریک کی داستان
کشمیر کی آزادی تحریک قربانی، جذبے اور خودداری کی داستان ہے۔ اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی حق خودارادیت کی قرار داد عالمی ضمیر پر بہت بڑا بوجھ ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی آزادی
مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی لوح تقدیر پر ثبت ہوچکی ہے۔








