پنجاب میں تیز ترین ترقی کے جدید دور کا آغاز ہوچکا ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس دن منانے کا مقصد عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے عزم کی تجدید ہے۔ اس دن عوامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات کی اہمیت اجاگر کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرے خلاف تقریر کیوں کی؟ اے این پی رہنما اسفندیار ولی کا پی ٹی آئی رکن شفیع جان کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

پنجاب میں ترقی کی رفتار

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام میں ڈویلپمنٹ کی ضرورت کا شعور مثبت رجحان ہے۔ پنجاب میں تیز ترین ڈویلپمنٹ کے جدید دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ پائیدار ترقی اور مؤثر ابلاغ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ 3 ہزار مراکز صحت اور ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کا منفرد ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ اسی طرح مختصر مدت میں 20 ہزار سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت ناقابل تردید مثال ہے۔

مستقبل کی ترقی کے منصوبے

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب، 1100 الیکٹرو بس اور "اپنی چھت، اپنا گھر" پراجیکٹ ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن کی روشن دلیل ہیں۔ ہیلتھ، ایجوکیشن اور جدید ترین مواصلاتی سہولتوں تک رسائی یقینی بناکر ترقی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ معاشی ترقی اور مثبت تبدیلی کے لئے عوامی معلومات اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ڈویلپمنٹ کے لئے عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ قابل قدر خدمات فراہم کر رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...