اب ہم بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں کریں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حوصلہ مند اعلان
چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کل میں خیبر امن جرگے میں جاؤں گا، اب ہم بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں کریں گے۔ مجھے کہا گیا چارسدہ نہ جاؤ، خیبر نہ جاؤ تمہاری جان کو خطرہ ہے تم مارے جاؤ گے۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میرا جینا مرنا اس قوم کے لیے ہے، مجھے موت کا کوئی خوف نہیں۔ ہم عمران خان کے لیے جیئیں گے اور عمران خان کے لیے مریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے کہا کبھی ڈیل نہیں کریں گے: بیرسٹر علی ظفر
عمران خان کی ہدایت کا پیغام
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میں تمام فیصلے عمران کی ہدایت کے مطابق کروں گا، پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی۔ جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ چارسدہ کی عوام سے خطاب اس لیے ضروری تھا کہ یہاں سے ایک سیاسی جماعت کا خاتمہ کیا، خیبر پختونخوا کے عوام بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑیں رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بنیان مرصوص: وزیراعلیٰ سندھ کا شہدا کے ورثا کیلئے ایک کروڑ اور زخمیوں کیلئے 10 لاکھ کا اعلان
عوام کی حمایت کا عزم
انہوں نے کہا کہ جس روز سے میرا نام وزیراعلیٰ کے لیے آیا تو اسی وقت کہا گیا قبول نہیں ہے، مجھے اور کسی کی فکر نہیں مجھے عوام کی فکر ہے اور میں عوام کو قبول ہوں۔ میرے عوام کی آنکھوں میں انقلاب کی چمک ہے، تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آچکی ہے۔ پریس کانفرنس کرکے مجھے دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کی گئی، میرے بارے میں کہا گیا یہ بچہ ہے چلا نہیں سکے گا، ڈرون اٹیک اور بم باری قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہری پور میں خوفناک آندھی طوفان نے ایک بچے کی جان لے لی ، کئی افراد زخمی
سیاست میں حقیقی تبدیلی کا وعدہ
صحت، تعلیم اور بیوروکریسی میں وہی فیصلے ہوں جو بانی چئیرمین کا ویژن ہے، میرا اتنا لیول نہیں کہ میں کسی کے بارے میں بات کروں، مجھے ووٹ بانی چئیرمین کے نام سے ملا ہے۔
بند کمروں کے فیصلوں کا خاتمہ
سہیل آفریدی نے کہا کہ میں نے اپنے بانی چئیرمین سے ملنے کی کوشش کی، وزیراعظم سے بات کی عدالت نے فیصلہ دیا مجھے ملنے نہیں دیا گیا، فیصلہ سڑک پر ہوگا، بند کمروں میں فیصلے نہیں کریں گے، تیاری پکڑیں پارٹی کی طرف سے جلد ہدایات آئیں گی۔








