افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند رہے گی، پاکستانیوں کی جانیں تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں، دفترِ خارجہ

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی بندش

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اس وقت بند ہے اور سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند ہی رہے گی۔ پاکستانیوں کی جانیں کسی بھی تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: وادی داریل میں شدید بارش کے بعد سیلاب، گھروں، فصلوں کو نقصان

دوحہ مذاکرات کی صورتحال

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرانی نے بتایا کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ دوحہ مذاکرات کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل ہونے والے استنبول مذاکرات کے پاکستانی وفد کے بارے میں تفصیلات موجود نہیں ہیں۔ صورتحال افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے حملے اور پاکستانیوں کے قتل عام کے بعد تبدیل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتِ حال، نارووال سیالکوٹ جانے والی تمام ٹرینیں بند

سیکیورٹی کے مسائل

دوران پریس بریفنگ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے ان تجارتی مقامات پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں، جن میں معصوم پاکستانی شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی جانیں کسی بھی تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں۔ افغان سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی میں بڑھاوا دینے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: 67 برس پہلے جب سگریٹ اور چاکلیٹ نے ٹی بی کی وبا کا مقابلہ کیا

طالبان کے دور حکومت اور موجودہ صورتحال

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چند سال قبل جب طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا تو اس وقت یقیناً ایک مثبت فضا تھی۔ مگر کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر مسلح گروہوں کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان پر حملوں کے لیے استعمال کیے جانے سے صورتحال بدل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 4 ماہ کے دوران ایک ارب 72 کروڑ کی بیرونی امداد ملی ، اقتصادی امور ڈویژن

پاکستان کا پیغام

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا افغان عبوری حکام کے لیے پیغام واضح ہے کہ ان حملوں کو روکا جائے۔ ان مجرموں اور کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر شدت پسند دہشت گردوں کو قابو میں کیا جائے اور گرفتار کیا جائے۔ یہ کوئی غیر معمولی مطالبہ نہیں ہے، پاکستان کوئی غیر حقیقی چیز نہیں مانگ رہا بلکہ انہیں صرف ان کے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرنے کی تلقین کر رہا ہے، جو انہوں نے دوحہ معاہدے کے تحت کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جلنے سے پہلے بجھتا چراغ روشنی ضرور دیتا ہے، امی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، موت کا وقت ہر انسان کو بے بس کر دیتا ہے خواہ وہ بادشاہ ہو یا فقیر۔

پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات

ترجمان دفتر خارجہ نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور پولینڈ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، اور پولینڈ کے نائب وزیراعظم نے علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

فلسطینی ریاست کی حمایت

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی متنازع قانون سازی عالمی قوانین اور اصولوں کے خلاف ہے۔ پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...