بھارت میں پولیس اہلکار پانچ ماہ تک خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

خودکشی کا واقعہ

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ستارا میں ایک سرکاری ہسپتال کی خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والی خاتون گزشتہ 5 ماہ سے ایک پولیس افسر کے مبینہ جنسی استحصال اور دوسرے شخص کی جانب سے ذہنی اذیت کا شکار تھی۔ 28 سالہ ڈاکٹر کا ضلع بیڈ سے تعلق تھا جو پھلتن کے سرکاری ہسپتال میں خدمات انجام دے رہی تھی۔ جمعرات کی رات وہ ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ لائف کا سرکاری ملازمین کے لئے تاحیات پنشن سکیم لانے کا فیصلہ

خودکشی کا نوٹ

خاتون ڈاکٹر کے ہاتھ پر تحریر خودکشی کا نوٹ ملا ہے جس میں ایک پولیس افسر پر بار بار خاتون ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کرنے اور ایک اور شخص پر ذہنی اذیت دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ خودکشی کرنے والی ڈاکٹر نے اپنے خودکشی کے نوٹ میں لکھا ہے کہ پولیس افسر گوپال بدانے نے مجھے 5 مہینوں کے دوران کئی بار زیادتی کا شکار بنایا۔ نوٹ میں ایک اور شخص پرشانت بنکر کا بھی نام لیا گیا ہے جس پر اسے ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ بنکر اس مکان مالک کا بیٹا ہے جہاں ڈاکٹر رہائش پزیر تھی۔

پولیس کی کارروائی

پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ پولیس افسر گوپال بدانے کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ اسے اور دوسرے ملزم پرشانت بنکر کی تلاش جاری ہے۔ دونوں ملزمان مفرور ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں اور ہاتھ پر لکھے گئے نوٹ کا فارنزک تجزیہ بھی کرایا جا رہا ہے کہ آیا یہ خودکشی کرنے والی خاتون ڈاکٹر نے ہی لکھا ہے یا کسی اور کی تحریر ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...