لاہور، نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی
نوجوان کی خودکشی کا واقعہ
لاہور (ویب ڈیسک) فیکٹری ایریا گلستان کالونی میں ایک نوجوان نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے دل برداشتہ ہو کر والد کے پستول سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی، 152 سے 158 درجے پر آگیا
متوفی کی شناخت
ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان کے مطابق، متوفی کی شناخت 27 سالہ حمزہ بٹ ولد طارق محمود کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے پستول قبضے میں لے لیا ہے اور موقع سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
لاش کی منتقلی
ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔








