بھارت میں آسٹریلین خواتین کرکٹرز کے ساتھ موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت، ملزم گرفتار

آسٹریلوی کرکٹرز کے ساتھ افسوسناک واقعہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈکپ کے لیے موجود آسٹریلین کرکٹرز کے ساتھ موٹر سائیکل سوار کی جانب سے نازیبا حرکت کا انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ اندور میں آسٹریلیا کی دو ویمن کرکٹرز جب ہوٹل سے کیفے ٹیریا کے لیے نکلیں تو موٹر سائیکل پر سوار افراد میں سے ایک شخص نے ایک آسٹریلوی کرکٹرز کو انتہائی نازیبا طریقے سے چھوا اور فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور اسرائیل کی کشیدہ صورتحال پر چینی صدر کا روسی ہم منصب سے اہم رابطہ

فوری اقدامات

میڈیا رپورٹس کے مطابق، آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اس واقعے کی اطلاع فوری طور پر ٹیم سکیورٹی آفیسر کو دی جنہوں نے علاقائی پولیس سے رابطہ کر کے یہ معلومات فراہم کیں۔ پولیس کے مطابق، آسٹریلوی سکیورٹی ٹیم کی شکایت پر فوری طور پر علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز نکلوائی گئیں۔ مزید یہ کہ موقع پر موجود ایک عینی شاہد نے موٹر سائیکل کا نمبر بھی نوٹ کر لیا تھا، جس کی مدد سے متعلقہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کی تحقیقات

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا اس سے پہلے بھی کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔ ملزم کو حراست میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ کرکٹ شائقین کے مطابق، آئی سی سی کے اتنے بڑے ایونٹ میں شریک ٹیموں کی کھلاڑیوں کے ساتھ اس طرح کا افسوسناک واقعہ پیش آنا بھارتی انتظامات پر سنجیدہ سوالات کو جنم دیتا ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...