سنگاپور میں بھارتی نژاد نرس کو اسپتال میں مریض کے ساتھ آنے والے نوجوان کو ہراساں کرنے پر 14 ماہ قید کی سزا
بھارتی نژاد نرس کے خلاف جنسی ہراسانی کا واقعہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنگاپور میں ایک بھارتی نژاد نرس ایلیپ شیوا ناگو نے اسپتال میں مریض کے ساتھ آنے والے نوجوان تیماردار کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور آج بھی پاکستان کا آلودہ ترین شہر، پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال
واقعے کی تفصیلات
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ 18 جون 2025 کو رافلز اسپتال (Raffles Hospital) میں پیش آیا۔ جہاں 34 سالہ نرس نے جراثیم کُش اسپرے کے بہانے واش روم میں مریض کے نوجوان تیماردار کے ساتھ نازیبا حرکات کی تھیں۔ نوجوان اس واقعہ سے سکتے میں آ گیا اور اپنے مریض دادا کو اطلاع دی، جنہوں نے اسپتال انتظامیہ کو شکایت کی اور معاملہ پولیس تک پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا پیپر مل میں زہریلی گیس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے رنج و غم کا اظہار، رپورٹ طلب کر لی
قانونی کاروائی
پولیس نے نرس کو دو روز بعد گرفتار کر لیا، جبکہ اسپتال انتظامیہ نے نرس کو ملازمت سے فارغ کردیا۔
عدالتی فیصلے
عدالت میں پراسیکیوشن نے دلائل دیے کہ اس جرم نے نہ صرف متاثرہ شخص بلکہ اسپتال کے ماحول پر بھی منفی اثر ڈالا، اس لیے سخت سزا ضروری ہے۔ جرم ثابت ہونے پر بھارتی نژاد نرس ایلیپ شیوا ناگو کو 14 ماہ قید اور کوڑے مارنے کی سزا سنائی گئی۔








