جو جو پارٹی کے لیے جیل گیا تشدد کا سامنا کیا، اس کو اپنی پارٹی نے ہی بے عزت کیا، فواد چودھری
فواد چودھری کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ لیڈرشپ اپنی ٹیم کا کیسے ساتھ دیتی ہے۔ اس کی تازہ مثال احمد چٹھہ اور بلال ورک کو 9 مئی کے جعلی مقدمے میں سزا ہونے کے بعد کا سلوک ہے۔ یعنی بجائے اس کے کہ پارٹی اپنے لوگوں کا ساتھ کھڑی ہوتی، دونوں کو رات کے اندھیرے میں عہدوں سے فارغ کر دیا کہ تمھیں سزا کیوں ہوئی؟
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دیئے
پارٹی کی موجودہ صورتحال
ایکس پر جاری بیان میں فواد چودھری نے لکھا کہ جو جو پارٹی کیلئے جیل گیا اور تشدد کا سامنا کیا، اس کو اپنی پارٹی نے بے عزت کیا۔ اب تمام لیڈرشپ خود کو “محدود رکھو محفوظ رہو” کے اصول پر چلاتی ہے کیونکہ ہر لیڈر اور ورکر کو معلوم ہے کہ اگر اس پر مصیبت آئی تو پارٹی نے اس کی کمر میں خنجر گھونپنا ہے۔ اور باہر بیٹھے گلٹریے اس کو ایجنٹ قرار دے کر پیچھے پڑ جائیں گے، لہذا کیا ضرورت ہے حد سے بڑھنے کی؟
فیصلے سازی میں نظراندازی
شاہ محمود، اعجاز چودھری، محموالرشید اور یاسمین راشد کو پارٹی میں فیصلے سازی میں جس طرح نظرانداز کیا گیا اور ان کو بے عزت کیا جاتا ہے، اس سے بھی پارٹی کا حال سامنے آتا ہے!!
تحریک انصاف کی موجودہ لیڈرشپ اپنی ٹیم کا کیسے ساتھ دیتی ہے اس کی تازہ مثال احمد چٹھہ اور بلال ورک کو 9 مئی کے جعلی مقدمے میں سزا ہونے کے بعد کا سلوک ہے، یعنی بجائے اس کے کہ پارٹی اپنے لوگوں کا ساتھ کھڑی ہوتی، دونوں کو رات کے اندھیرے میں عہدوں سے فارغ کر دیا کہ تمھیں سزا کیوں ہوئی؟…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 25, 2025








