پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’دوستاریم 5 ‘‘کی اختتامی تقریب
اختتامی تقریب کا انعقاد
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اووشن گیٹ کی ٹائٹن آبدوز کی تباہی کی نئی ویڈیو جاری، آخری لمحوں کی آواز بھی ریکارڈ
مشترکہ فوجی مشق: دوستاریم 5
مشترکہ فوجی مشق ’’دوستاریم 5 ‘‘کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی。

یہ بھی پڑھیں: وہ 3 آئی فونز جن پر واٹس ایپ چلنا بند ہونے والا ہے
مشق کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 2 ہفتے طویل انسدادِ دہشت گردی کی مشق 14 اکتوبر 2025ء کو شروع ہوئیں، جن میں سپیشل سروسز گروپ اور قازقستان کی سپیشل فورسز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ کمانڈنٹ سپیشل آپریشنز سکول چیراٹ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، قازقستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم بھارت جائیں اور وہ نہ آئیں، یہ نہیں ہوسکتا ، محسن نقوی کا بیان
فوجی جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت
مشقوں میں فوجی جوانوں نے پیشہ وارانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا۔
مشق کا مقصد
مشق کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز میں طریقہ کار اور مہارت کو بہتر بنانا اور پاک قازقستان افواج کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار تھا۔








