نومبر میں فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لیے ملک گیر جدوجہد کا آغاز ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

نظام کی تبدیلی کی جدوجہد

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نومبر میں فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لیے ملگ گیر جدوجہد کا آغاز ہوگا۔ نوجوانوں کو ملک کے محفوظ مستقبل کی عظیم جدوجہد میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ حکمران امداد مانگنے اور معدنیات بیچنے کی بجائے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈار ڈپلومیسی۔۔۔خارجہ پالیسی میں خاموش انقلاب

بنو قابل تقریب کا انعقاد

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں ’’بنوقابل‘‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ’’بنوقابل‘‘ کے تحت مفت آئی ٹی کورسز میں داخلہ کے لیے ہزاروں طلباء وطالبات نے امتحان دیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، امیر گجرات انصر محمود دھول ایڈووکیٹ اور سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن وقاص انجم جعفری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈی کی پچ اور دو بڑے پنکھے: یہ ٹیکنالوجی پاکستان سے باہر نہیں جانی چاہیے

نوجوانوں کی اہمیت

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم هستند، اشرافیہ اور ان کی اولادیں ملکی وسائل پر عیاشیوں میں مصروف ہیں، عوام کی رتی برابر پرواہ نہیں۔ نوجوانوں کو ملک سے مایوس کیا جا رہا ہے، ان پر تعلیم و روزگار کے دروازے بند ہیں۔ 3 کروڑ بچے سکول نہیں جاتے، ابتدائی تعلیم کے بعد صرف 12 فیصد اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ان حالات میں نوجوانوں کو آزمودہ جماعتوں اور نام نہاد لیڈران کے پیچھے جانے کی بجائے سمجھ لینا چاہیے کہ یہی طبقات ان کے دشمن ہیں۔ پاکستان کے نوجوانوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہیں تعلیم بھی حاصل کرنی ہے اور فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کا آغاز بھی کرنا ہے۔ جماعت اسلامی کا 21،22 اور 23 نومبر کو مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والا اجتماع عام نظام کی تبدیلی کی تحریک کا آغاز ہوگا، نوجوانوں کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم 6 کی تعمیر وفاقی حکومت اور بینکوں کی فنڈنگ سے ہورہی ہے، عبدالعلیم خان

حکومت کی غفلت

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سیلاب کے دوران حکمران طبقہ نے سوائے فوٹو شوٹ کروانے کے اور کچھ نہیں کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے والد اور چچا کے ہمراہ تصاویر کو پورے پنجاب میں پھلایا، متاثرین کو تنہا چھوڑ دیا گیا، کسان رُل گئے، لوگوں کے گھر تباہ ہوئے۔ ان حالات میں صرف جماعت اسلامی اور الخدمت میدان عمل میں اور متاثرین کے ساتھ تھیں۔ ہم تعلیم کے میدان میں بھی لاکھوں بچوں اور بچیوں کو پڑھا رہے ہیں۔ ’’بنوقابل‘‘ کے ذریعے نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کروا کر انہیں روزگار کے قابل بنائیں گے، تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہے اور عوام کا حق ہے، جماعت اسلامی عوام کے حق کے لیے آواز بھی بلند کر رہی ہے۔

نوجوانوں سے اپیل

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان حالات سے مایوس نہ ہوں بلکہ مایوس کرنے والوں کو مایوس کریں اور پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جماعت اسلامی سے مل کر جدوجہد کا آغاز کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...