وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس، لاہور سے اسلام آباد فلائٹ روٹ پر اتفاق، ایئر پنجاب کو جلد فنکشنل کرنے کا حکم
ایئر پنجاب کی تیاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی فروخت میں بڑی کمی ریکارڈ، اعدادوشمار جاری
پہلا مرحلہ اور جدید طیارے
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایئر پنجاب کے فیز ون کے لیے کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ایئر پنجاب کے لیے جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا
اجلاس اور پیشرفت کا جائزہ
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ایئر پنجاب پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ کو ایئر پنجاب پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں لاہور سے اسلام آباد ایئر پنجاب کے فلائٹ روٹ پر اتفاق کیا گیا۔
مری گلاس ٹرین پراجیکٹ
اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کے لیے ممکنہ اقدامات کی ہدایت کی ہے。








