آزاد کشمیر میں جو صورتحال بنی وہ پریشان کن ہے، ہر جماعت اس سے پریشان ہے، قمر زمان کائرہ
قمر زمان کائرہ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جب بھی حکومت بنائی جاتی ہے، تو اس کے لیے کوشش کی جاتی ہے کہ نمبرز پورے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ایونٹ کے دوران اداکارہ کی اچانک آواز چلی گئی، 2 سال تک بول نہیں پائی، پھر آواز کیسے واپس آئی؟
سیاسی صورتحال پر گفتگو
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں جاری سیاسی صورتحال پر تمام ممبران نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو کھل کر اپنی آرا سے آگاہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی مزید مشاورت کے لیے صدر مملکت کے پاس ایک نشست کرے گی، اس میں ہم حتمی فیصلہ کریں گے، ہماری ابتدائی مشاورت ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قلوپطرہ کے علاوہ مصر کی ایک اور حسین ملکہ ہوا کرتی تھی، مصر میں جتنے اسکے مجسمے بنائے اور خریدے جاتے ہیں شاید ہی کسی اور کے ہوں
مسلم لیگ (ن) کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ ہم نے میڈیا کے ذریعے سنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنا کوئی فیصلہ کیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے، ابھی تک باضابطہ طور پر انہوں نے اپنے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شدید دھند کے باعث موٹرویز ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 مختلف مقامات سے بند
انوار الحق کی تبدیلی کی ضرورت
ان سے پوچھا گیا کہ کیا انوار الحق کو تبدیل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، کیا وہ ریاست کے بہترین مفاد میں کام نہیں کر رہے تھے؟ اس کے جواب میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آپ کا سوال قبل از وقت ہے، میں نے اب تک ایسے عندیے کا اظہار نہیں کیا، میں نے تو یہ کہا کہ آزاد کشمیر میں جو صورتحال ہے، اس پر تفصیلی خیالات کا اظہار کیا گیا۔
عوامی ابھار اور پریشانی
قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ یقیناً آزاد کشمیر میں جو صورتحال بنی ہے، وہاں جو عوامی ابھار آئے ہیں، وہ بڑے پریشان کن ہیں، ہر جماعت اس سے پریشان ہے。








