اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، سربراہ پاک بحریہ
پاک بحریہ کی خودمختاری کا دفاع
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ سرکریک سے جیوانی تک اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حملے پر عدنان سمیع کا پاکستانی ٹی وی اینکرز پر مذاق
ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا۔
CNS Adm Naveed Ashraf visited forward posts in Creeks Area to review operational preparedness & combat readiness. During visit, three state-of-the-art 2400 TD Hovercraft were also inducted into Pak Marines, enhancing PN’s agility & multi-domain operational reach. 1/2 pic.twitter.com/ZAAMdr310K
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) October 25, 2025
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ؛ 20کلو آٹا کا تھیلا 300روپے مہنگا، قیمت 2300روپے ہو گئی
ہوورکرافٹس کی شمولیت
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کے دورے کے موقع پر پاک میرینز میں جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹس کے 3 یونٹس کو باضابطہ طور پر شامل کیا گیا۔ ہوورکرافٹس کی شمولیت پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں ایک اور اہم پیش رفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاض کرکٹ لیگ کے زیرِاہتمام تقریبِ تقسیمِ انعامات، کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک
ہوورکرافٹس کی خصوصی خصوصیات
آئی ایس پی آر کے مطابق نئے شامل کیے گئے ہوورکرافٹس ایک ساتھ مختلف زمینی و آبی سطحوں پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہ خشکی اور سمندر دونوں پر بیک وقت کارروائی کی منفرد صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہوورکرافٹس پاک میرینز کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں نمایاں برتری فراہم کریں گے اور دشمن کے خلاف فیصلہ کن اور مؤثر ردعمل کی صلاحیت مزید مضبوط بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے طیارے کا بھاری دھاتی پرزہ گرنے سے رہائشی مکان کو نقصان
پاک بحریہ کی جدید تقاضوں سے ہم آہنگی
اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان نئے پلیٹ فارمز کی شمولیت پاک بحریہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے وژن کی تجدید ہے، یہ ملک کے سمندری و ساحلی دفاع کے عزم کی بھی تجدید ہے۔
بحر ہند میں امن کا کردار
ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک بحریہ بحر ہند میں امن واستحکام کی ضامن اور علاقائی سمندری سلامتی کی اہم شراکت دار ہے، ہم جانتے ہیں اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کے ایک ایک انچ کا دفاع کیسے کرنا ہے۔








