ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

برج حمل، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اب حالات انشاءاللہ بڑی تیزی سے بدلیں گے اور جن بھی کاموں میں بہتری کی امید لگا رکھی تھی وہ اب پوری ہو گی۔ کاروباری حضرات کے لئے یہ ہفتہ بے حد شاندار رہے گا۔ جو لوگ اپنا کام کرنا چاہتے ہیں وہ بسم اللہ کریں اور جن لوگوں نے روزگار کی تلاش میں بڑے دن انتظار کرلیا ہے وہ اب خوشخبری سن سکیں گے اور جو بھی رکاوٹیں تھیں وہ تیزی سے ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگر اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کرسکتا ہے تو غزہ میں حماس کے ساتھ کیوں نہیں؟

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

مالی حوالے سے انشاءاللہ اب اچھے دنوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ آپ کی جو بھی پریشانیاں تھیں وہ تیزی سے ختم ہوں گی، جو لوگ کسی مقدمے انکوائری میں مبتلا ہیں یا بے گناہ سزا کاٹ رہے ہیں ، وہ رہائی حاصل کر سکیں گے۔ جو بھی گھریلو معاملات کافی عرصے سے خرابیاں پیدا کررہے تھے، اب بحکم اللہ ٹھیک ہونا شروع ہو جائیں گے۔ جو افراد بندش میں تھے وہ آزاد ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ غازی خان میں علاقائی دفتر کا افتتاح، دور دراز علاقوں میں عوام کو انصاف فراہم کر رہے ہیں: وفاقی محتسب

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کی ایک اہم ضرورت پوری ہوگی انشاءاللہ اور جوکام التواءکا شکار تھے، وہ ٹھیک ہونا شروع ہو جائیں گے، جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری، بندش یا جادوٹونہ وغیرہ کا شکار تھے، وہ بحکم اللہ تیزی سے ان میں سے نکلنا شروع ہوں گے۔ جن لوگوں نے سفرکرنا ہے روزگار کے حوالے سے وہ اچھی اچھی خبریں سن سکیں گے، جو لوگ کاروباری ہیں فائدے میں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: طاقت اور دولت کبھی بوڑھے نہیں ہوتے،یادیں ہر شخص کے ماضی کا عظیم سرمایہ ہوتی ہیں، ماضی سے یوں جڑی ہوتی ہیں جیسے مقناطیس سے میخیں

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کس طرف جا رہے ہیں اپنی سمت درست کریں۔ آپ کو اپنی زندگی کے متعلق کچھ اہم فیصلے کرنے پڑیں گے اور جس بھی طرح سے ممکن ہو اس سلسلے میں جلد کوئی قدم اٹھائیں۔ ان دنوں مالی طور پر فائدہ ملے گا اگر آپ نے حکمت عملی سے کام لیا تو، آپ کو کافی عرصے سے جن خبروں کا انتظار تھا وہ بھی اب ملنا شروع ہو سکتی ہیں۔ دلی مراد پوری ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لنڈے کے کپڑوں پر 200 روپے فی کلو ٹیکس پر تاجر بلبلا اٹھے

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کیوں کسی غیر کے مسئلے میں آتے ہیں، اپنی مشکلات کیا کم ہیں، ان کے بارے میں سوچیں جن لوگوں نے ایسا کیا وہ بڑی پریشانی میں آ سکتے ہیں، اپنے دل کو بھی قابو میں رکھیں۔ آپ جو ان دنوں چکر چلا رہے ہیں وہ کسی طرح بڑی بدنامی کا سامنا کریں گے اور قانونی معاملات میں آنے کا اندیشہ بھی ہے۔ توبہ کریں اور فوری واپسی کا راستہ اختیار کرلیں تو بہتر رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان، ان کی بہنوں اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر دہشتگردی کا مقدمہ

برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اب وہ حالات نہیں ہیں کہ آپ من مانی کرتے رہیں اور جو کام جس طرح چاہتے ہیں اس طرح ہو۔ اب تو حالات بدل گئے ہیں، ان حالات کے مطابق چلنا ہوگا، آپ کے اپنے آپ کو نہیں رہے، ساری عمر جن کے لئے قربانیاں دیں، وہ آج آپ کے سر پر چڑھے بیٹھے ہیں اور آپ کا حق چھین رہے ہیں۔ اس لئے اپنی زندگی کے لئے سنجیدہ ہو کر اہم فیصلے کرنا ہوں گے وہ بھی جلد سے جلد۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کام کاج چھوڑ کر جاتے ہیں، نادرا کا رویہ بالکل ٹھیک نہیں: سندھ ہائیکورٹ برہم

برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا صدقہ لازمی دیں۔ آپ مسلسل پٹھوں کے امراض اور معدے کی تکلیف سے گزر رہے ہیں۔ جو لوگ بھی روحانی علاج کروا رہے ہیں وہ ساتھ ساتھ ڈاکٹر سے بھی رجوع رکھیں اور یاحی یا قیوم کا ورد 1000 مرتبہ روزانہ پڑھنا بھی ضروری ہے، ان دنوں آپ کی زندگی میں کچھ تبدیلی کا عمل بھی شروع ہوسکتا ہے اور جو پرانے خاندانی جھگڑے ہیں ان میں اب کچھ ٹھہراﺅ والا معاملہ بھی نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: ویڈیو لنک ٹرائل کیخلاف درخواست پر عمران خان کو بڑا ریلیف نہ مل سکا

برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بندش بدنظری والی صورتِ حال لگتی ہے، جس نے آپ کو مکمل بلاک کرکے رکھا ہوا ہے۔ آپ پچھلے کافی عرصے سے بے شمار رکاوٹوں کا شکار چلے آ رہے ہیں، جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ہوتی ہے۔ راشن کی صورت میں صدقہ دیں اور تین چھٹانک کالے ماش میں تھوڑی شکر مکس کرکے کیڑوں مکوڑوں کو ڈال دیں اور حسبنا اللہ و نعیم الوکیل 450 مرتبہ روزانہ پڑھا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی گرفتاری سے روک دیا

برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اپنے اندر کے لالچ کو ختم کریں جو نصیب میں ہوگا وہ مل کر رہے گا۔ اگر آپ نے اپنے دلی معاملات پر قابو نہیں ڈالا تو پھر کسی بڑی مشکل کے لئے خود کو تیار کرلیں۔ جو لوگ وقت کی نزاکت کو نہیں سمجھیں گے وہ پچھتائیں گے۔ ان دنوں ذرا سی غلطی بڑے خطرناک نتائج دے سکتی ہے۔ جو بھی کام کرنا ہے، وہ اگر استخارے کی مدد سے ہو تو بہتر رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امیر بالاج قتل کیس کی درج ہونے والی تھانہ چونگ کی ایف آئی آر کی فائل سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی

برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کی دلی مراد پوری ہوگی اور ایسا کام انشاءاللہ ہوجائے گا جس کے بارے میں سوچا بھی نہ تھا۔ صرف آرزو تھی، جو لوگ کسی بھی کاروباری معاملے میں قدم رکھیں گے وہ اب تیزی سے بحکم اللہ کامیابی حاصل کریں گے۔ اس وقت آپ کی پوزیشن بہتر ہو رہی ہے اور جو لوگ زندگی میں ساتھ چھوڑ گئے تھے، وہ دوبارہ واپس آنے کی کوشش کریں گے۔ انشاءاللہ اب اچھا ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد: گھر میں موجود صندوق سے 2 بچوں کی لاشیں برآمد

برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

عشق و محبت اور ایسے معاملات سے فرصت مل جائے تو کچھ اور بھی سوچ لیں۔ آپ کے اوپر جو ذمہ داریاں ہیں ان کو محسوس کریں جن لوگوں کو آپ کی ضرورت ہے، ان کو احساس دلائیں آپ ان کے ساتھ ہیں۔ جس موبائل میں آپ گھسے رہتے ہیں اس نے آپ کو کچھ نہیں دینا۔ الٹا بڑے نقصان کا خطرہ رہے گا۔ یہ ہفتہ صرف ان لوگوں کے لئے بہترین ہے جو اپنے حوالے سے سنجیدہ ہیں۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

نظر اتاریں۔ ان دنوں آپ ضرورت سے زیادہ بولتے ہیں جس سے پکڑ میں آ جاتے ہیں۔ آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ کس جگہ کیا بات کرنی ہے۔ جو لوگ پہلے تولیں پھر بولیں پر عمل کریں گے، وہ کامیاب رہیں گے۔ جو آفر ملے اس پر غور کریں اور اپنے خانگی معاملات میں سے دور رہیں۔ سب مطلب پرست نکلے ہیں۔ آپ کی کسی کو فکر نہیں، آپ ان کے کام کے نہیں رہے۔ آپ اپنی الگ سے زندگی شروع کریں، موقع مل رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...