5 سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی
قومی ائیرلائن کی پرواز کا دوبارہ آغاز
مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن) 5 سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات چیت
پرواز کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان قومی ائیر لائن کا کہنا ہے کہ بوئنگ 777 طیارہ اسلام آباد سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے اڑان بھرنے والی پرواز 5 گھنٹے کے براہ راست سفر کے بعد مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے مانچسٹر پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں: گیمبلنگ ایپ تشہیر کا مقدمہ، یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 19 جنوری تک توسیع
مسافروں کا استقبال
پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے مانچسٹر ائیرپورٹ پر پرواز کا استقبال کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: زمانۂ طالب علمی میں انڈین لڑکی ”روزی“ سے قلمی دوستی کا رشتہ استوار کرنا جو7 سال کی خط و کتابت کے باعث باہمی محبت اور پیار میں بدل گیا
حکومتی اقدامات
گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے ہوابازی و دفاع خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی بحالی کا افتتاح کیا تھا۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی تقریب میں شریک تھیں۔
پابندیاں اور چیلنجز
یاد رہے کہ 2022 میں پی ٹی آئی کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے ایوان میں پاکستانی پائلٹوں کی جعلی ڈگریوں سے متعلق بیان پر یورپی یونین اور برطانیہ نے قومی ائیرلائن پر پابندی لگا دی تھی۔








