ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آج، امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر کے 188 سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آج منعقد ہوگاجس کیلئے امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی
امیدواروں کی تعداد اور فیس
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق 1 لاکھ 40 ہزار امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں شرکت کیلئے فیس جمع کروائی، پی ایم ڈی سی نے ٹیسٹ فیس 9 ہزار روپے مقرر کر رکھی ہے۔ پی ایم ڈی سی امیدواروں سے حاصل ہونے والی ایک ارب 26 کروڑ روپے کی رقم میں سے 21 کروڑ اخراجات کیلئے رکھی گئی ہے جبکہ 1 ارب 5 کروڑ کی رقم وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں کی میڈیکل یونیورسٹیوں کو ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا
پی ایم ڈی سی کے اخراجات
پی ایم ڈی سی نے فی امیدوار 1500 روپے اپنے اخراجات اور فی طالبعلم 7500 روپے یونیورسٹیوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک میں مجموعی طور پر 121 نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز ہیں جن میں 77 میڈیکل اور 44 ڈینٹل کالجز شامل ہیں جبکہ 67 سرکاری کالجز میں 49 میڈیکل اور 18 ڈینٹل کالجز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس؛ اسرائیل کے ایران پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
صوبوں میں کالجز کی تعداد
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 46، سندھ میں 17، خیبرپختونخوا میں 11، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں 1، 1 نجی میڈیکل کالج ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا میں 6، پنجاب میں 25 اور سندھ میں 12 نجی ڈینٹل کالجز کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق انگلش کپتان کا بیان: پاکستان کی ٹیم اس وقت اپنی کم ترین سطح پر ہے
امتحان کے انتظامات
پنجاب میں امتحان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام صوبے کے 12 شہروں میں لیا جائے گا، 50ہزار 458 امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔
سیکورٹی اور خدمات
لاہور سمیت 12 شہروں میں 26 امتحانی مراکز پر ہائی الرٹ رہے گا۔ ریسکیو 1122، نادرا، محکمہ صحت، ٹریفک پولیس اور سکیورٹی اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔








