پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ، وجوہات بھی سامنے آگئیں
محمد وسیم کی بطور ہیڈ کوچ برطرفی کا امکان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چھٹیوں کے باوجود سکول کھلے رکھنے پر 5 تعلیمی ادارے سیل
پاکستان کرکٹ بورڈ کا فیصلہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ ویمن کرکٹ ٹیم محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خلیجی ممالک میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
محمد وسیم کی کارکردگی پر سوالات
2024 میں ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ بنائے گئے محمد وسیم کو ہٹانے کا فیصلہ کیوں کیا گیا اس کی وجوہات بھی سامنے آ گئیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد وسیم کی کوچنگ میں پاکستانی ویمن ٹیم مسلسل زوال پذیر ہوئی، بورڈ کی مکمل سپورٹ ملنے کے باوجود محمد وسیم نتائج دینے میں ناکام رہے، تمام تر دعوؤں کے برعکس ٹیم ویمن ورلڈ کپ کا ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے سکوٹی پر سوار لڑکی جاں بحق
کوچنگ کے مسائل
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ ہونے کے باوجود محمد وسیم کی جانب سے کھلاڑیوں کو کوچنگ نہ کرنے کی شکایت بھی سامنے آئی۔
ذرائع کے مطابق وسیم خود بیٹر تھے لیکن ویمن ٹیم کی بیٹنگ کمزور ترین ہو گئی، محمد وسیم کا رویہ اکھڑ مزاج رہا، بولنگ اور بیٹنگ کوچ سمیت کھلاڑیوں سے بھی ان کی نہ بن سکی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کے سیاسی کردار کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی بڑی بہن روبینہ خان کا بیان آ گیا
سلیکشن اور تقرری کے مسائل
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد وسیم ہیڈ کوچ ہونے کے ساتھ پاکستانی ویمن ٹیم کی سلیکشن میں بھی شامل رہے، انہوں نے سپورٹ سٹاف کی تقرریاں مرضی سے کیں لیکن پھر بھی نتائج صفر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی ورک ویزا پر اسلام آباد سے پرتگال جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
فیلڈنگ اور بولنگ کی خراب کارکردگی
ویمن ٹیم بولنگ کے شعبے میں بھی مسلسل تنزلی کا شکار رہی، ٹیم کی فیلڈنگ بھی بہتر نہ ہو پائی، ورلڈ کپ میں ڈھیروں کیچز ڈراپ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا یمن پر حملہ، حوثی وزیر اعظم اور 12 وزرا مارے گئے
نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا امکان
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کی جگہ اگلے ہفتے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا امکان ہے۔
ورلڈ کپ کی مایوس کن کارکردگی
خیال رہے کہ سری لنکا اور انڈیا میں جاری ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور قومی ٹیم 7 میں سے ایک بھی میچ نہ جیت سکی، 4 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 3 میچز بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔








