پاک افغان مسئلہ اچھے سے حل کر سکتا ہوں، لیکن فی الحال مجھے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، ٹرمپ
امریکی صدر کا پاک افغان مسائل پر بیان
کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان مسئلے کے حل میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاک افغان مسائل جلد حل کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: مریضوں کو مفت ادویات دیں نہیں تو گھر بھیج دیں گے، کارکردگی نہ دکھانے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
آسیان سمٹ میں صدر ٹرمپ کا خطاب
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تھائی لینڈ-کمبوڈیا جنگ ان 8 جنگوں میں سے ایک ہے جو میں سے 8 ماہ میں رکوائی ہیں، ایک اور جنگ رکوانا ابھی باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد میں سیلاب زدہ علاقہ بہک احمد یار میں 2 افراد جاں بحق
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مسائل
امریکی صدر نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پھر سے مسائل شروع ہوگئے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ میں اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ کرسکتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس؛دفتر خارجہ کا غیرملکی سفارتکاروں کو نقل و حرکت محدود رکھنے کا مشورہ
حل کی کوشش کی یقین دہانی
انہوں نے کہا کہ میں دونوں ممالک کو جانتا ہوں اور میں پاک افغان مسائل جلد حل کروں گا اور میں یہ اچھے طریقے سے کروں گا۔
ٹرمپ کا پاکستان کے رہنماؤں پر اعتماد
صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل اچھے لوگ ہیں، مجھے دونوں پر اعتماد ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم پاک افغان مسئلہ جلد حل کر لیں گے۔








