وزیراعظم کا ملک بھر میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے آج سے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: قانون سازی کا یہ طریقہ کار درست نہیں، مدت ملازمت میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
گھریلو گیس کنکشن کی بحالی کی تقریب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پورے پاکستان کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے، گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا مبینہ منی لانڈرنگ، فراڈ پر سولر کمپنیوں پر 111 ارب روپے کا جرمانہ
ماضی میں گیس کی فراہمی کی مشکلات
وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دباؤ تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائے. ہمیں گیس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا تھا اور ہر درخواست دہندہ سے ہمیں معذرت کرنا پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی کہاں ریکارڈ کی گئی؟ پتہ چل گیا۔
نئی گیس پائپ لائن اور انفرااسٹرکچر
وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہاں تک بات پہنچی کہ گیس کی پائپ لائن اور اس کا انفرااسٹرکچر بچھانے کے نہ صرف احکامات دیے جاچکے تھے بلکہ فنڈز بھی مہیا کیے جاچکے تھے، اور وہ انفرااسٹرکچر بن بھی گیا۔ تاہم گیس دستیاب نہیں تھی۔ آج وہ دن آیا ہے کہ پورے پاکستان میں گھریلو صارفین کے لیے معیاری ایندھن، ری گیسیفائیڈ لیکویڈ نیچرل گیس کے کنکشن کا اجرا کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپین کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی دادرسی کے لیے قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر کی کاتالان حکام سے ملاقات
لاکھوں درخواستیں موصول
وزیراعظم نے کہا کہ لاکھوں درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، آج خوشی کا دن ہے۔ یہی وہ تسلسل ہے جو میاں نواز شریف کے دور سے چلا آرہا ہے، جب 2013 میں نواز شریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے تو پورے پاکستان میں 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور اندھیرے تھے۔
کامیابی پر مبارکباد
اس موقع پر وزیراعظم نے تمام اتحادی جماعتوں اور ایس این جی پی ایل کی پوری ٹیم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔








