اسلام آباد، تہران اور استنبول ٹرین بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں: وزیرِ ریلوے حنیف عباسی

اسلام آباد، تہران اور استنبول ٹرین کی بحالی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ اسلام آباد، تہران اور استنبول ٹرین کو بحال کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان ریلوے 400 کلو میٹر کا نیا ٹریک بنا رہا ہے جو 2028ء میں مکمل ہو گا، ریلوے کے نظام میں جدت لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امارات میں میڈیا کے لیے نیا نظام متعارف، خلاف ورزی پر 20 لاکھ درہم تک جرمانہ

پریس کانفرنس میں اظہار خیال

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے میں جدید تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ کراچی ریلوے اسٹیشن لاہور سے کئی گنا بڑا بن گیا ہے۔ ملازمین کی بھرتی میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، اور مسافر ٹرینوں میں سہولتیں بہتر کی گئی ہیں۔ مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، اور ریلوے سے متعلق کسی بھی مسئلے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: متنازع پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان کو انگلینڈ میں انڈے پڑ گئے ،ویڈیو بھی سامنے آ گئی

نیا منصوبہ اور سرمایہ کاری

وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی میں چلنے والی ریل میں صفائی کا نظام بھی بہترین کر دیا گیا ہے۔ 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ ٹریک اپ گریڈیشن کا نیا منصوبہ سامنے آ رہا ہے۔ وزیرِ اعظم پاکستان کا خواب حقیقت میں بدلنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ایران اور ترکیہ کے ساتھ ریلوے کے ذریعے تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا سینئر اداکارہ عائشہ خان کے انتقال پر اظہار افسوس

سہولیات کی بہتری

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ ریلوے اسٹیشنز پر کیفے ٹیڑیا اور انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بہت جلد وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ ستھرا پنجاب پروجیکٹ پر بھی کام ہو رہا ہے۔ ڈرائیور کے روم کی حالت بہت خراب ہے جس کی مرمت کی جائے گی۔

چوری اور کرپشن کی روک تھام

ریلوے میں چوری اور کرپشن کو روکنے کے لیے بہترین افسران تعینات کیے جا رہے ہیں، اور ریلوے کے نظام کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے۔ جو بھی پروجیکٹ لے کر آؤں گا، امید ہے وزیرِ اعظم اس کو مکمل کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...