سراج الحق نے اہم پیشگوئی کر دی
سراج الحق کی پیشگوئی
لوئردیر (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پیشگوئی کی ہے کہ مشتاق احمد خان جلد دوبارہ جماعت اسلامی میں شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات میں کس سیاسی جماعت کو کتنے ووٹ پڑے، رپورٹ جاری
خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال
لوئردیر میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ خیبرپختونخوا مالی و انتظامی بحران کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔ کے پی 2 ہفتوں سے بغیر کابینہ کے صرف بیوروکریسی کے رحم و کرم پر ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سیاسی مخالفین کے خلاف بیان افسوسناک ہے۔
عوام کی مشکلات اور حکومت کی ناکامیاں
’’آئی این پی‘‘ کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی، روٹی 30 روپے سے تجاوز کر چکی ہے مگر حکومتیں پوائنٹ سکورنگ میں لگی ہوئی ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیاسی پوائنٹ سکورنگ چھوڑ کر عوامی ریلیف پر توجہ دیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات روکنا غیرجمہوری اور غیراخلاقی طرز عمل ہے۔








