گھر کی دہلیز پر شہری سے موٹر سائیکل چھین لی گئی، فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی میں موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی کے واقعات تھم نہ سکے، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نارتھ کراچی میں شہری کو گھر کی دہلیز پر موٹر سائیکل سے محروم کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گھر کے اخراجات کے لیے رقم کیوں مانگی؟ شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

واردات کی تفصیلات

واردات کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور میں 125 موٹر سائیکل پر سوار شہری جیسے ہی گھر کی دہلیز پر آکر رکتا ہے، تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار شہری سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھین لیتا ہے۔

متاثرہ شہری کی حقیقت اور پولیس کی کارکردگی

’’آئی این پی‘‘ کے مطابق واردات کے وقت شہری آصف کے ہمراہ ایک بچہ موٹر سائیکل کی ٹینکی پر جبکہ دوسرا لڑکا ان کے عقب میں سوار تھا جو کہ ان کے بیٹے تھے۔ چند سیکنڈز میں کی جانے والی موٹر سائیکل چھیننے کی واردات نے اے وی ایل سی اور علاقہ پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ مذکورہ واردات 23 اکتوبر کی رات پیش آئی تھی جبکہ متاثرہ شہری نے موٹر سائیکل چھیننے کی رپورٹ خواجہ اجمیر نگری تھانے میں درج کروا دی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...