بھارت سے مضر صحت ہواؤں کی آمد، آلودگی میں خطرناک اضافہ، لاہور پھر سرفہرست
فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت سے آلودہ ہواؤں کا سلسلہ پنجاب کی فضاؤں میں مسلسل داخل ہونے سے صوبہ بھر میں فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ ہو گیا، لاہور اور گردونواح میں فضائی معیار غیر صحت بخش زمرے میں آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قلات میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ، 7 اہلکار شہید
لاہور کا فضائی معیار انتہائی خراب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت کی فضا زہر آلودہ ہوگئی، لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں پھر سر فہرست آگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 312 تک جا پہنچا، بھارتی شہر دہلی کا فضائی آلودگی میں دوسرا نمبر رہا جس کا اے کیو آئی 239 ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا، پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، ایس ایچ او اور 2 کانسٹیبل شہید
دیگر شہروں کی فضائی کیفیت
فیصل آباد540، گوجرانوالہ،371 ملتان364 اور بہاولپور کا اے کیو آئی 250 ریکارڈ کیا گیا، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور احتیاطی تدابیر کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: بارشیں نہ ہونے کے باوجود لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری، اولین ترجیح شہریوں کی صحت کا تحفظ ہے: سینئر وزیر مریم اورنگزیب
آلودگی کا سبب
شمال مشرقی سمت سے چلنے والی کم رفتار ہوائیں مشرقی پنجاب اور ہریانہ کے زرعی علاقوں سے گزر کر لاہور اور وسطی پنجاب کی فضا کو متاثر کر رہی ہیں، بھارتی علاقوں میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں حالیہ دنوں اضافہ ہوا ہے، جس سے PM₂.₅ اور PM₁₀ ذرات فضا میں شامل ہو کر ہواؤں کے ذریعے ہمارے ہاں سرحد پار منتقل ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدےکا حلف اٹھالیا
فضائی معیار کی مزید خرابی
ان ہواؤں کی رفتار 4 تا 9 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے سے آلودگی کے ذرات بکھرنے کے بجائے زمین کے قریب جمع رہتے ہیں، جس سے لاہور اور گردونواح میں فضائی معیار غیر صحت بخش زمرے میں آ گیا ہے، لاہور کے ہسپتالوں میں سانس سے متعلق بیماریوں کے مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں تین افراد کو سولی دے دی
سہولیات اور ہدایات
صبح اور رات کے اوقات میں آلودگی میں اضافہ ہو گا جبکہ دوپہر 2 سے شام 6 بجے تک درجہ حرارت بڑھنے سے معمولی بہتری کی توقع ہے، ہوا کا بہاؤ وقتی نوعیت کا ہے اور صورتحال قابو میں ہے، تاہم شہریوں کو صبح و شام کے اوقات میں غیر ضروری بیرونی سرگرمیوں سے گریز کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار اور میزبان ساحر لودھی کی وائرل ویڈیوز پر اداکار یاسر نواز کی جانب سے ٹرولنگ
حکومتی اقدامات
حکام کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر انسدادِ سموگ آپریشن میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، لاہور، شیخوپورہ، قصور اور گوجرانوالہ میں اینٹی سموگ سکواڈز فعال ہیں، محکمۂ زراعت کو بھارتی طرز پر اسٹبل برننگ کے متبادل اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی گئی، سپر سیڈرز اور ماحول دوست مشینری کے استعمال میں توسیع کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا
مکمل نگرانی
ای پی اے فورس نے صنعتی زونز اور بھٹہ جات کی نگرانی مزید سخت کر دی ہے، خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے اور فوری کارروائی جاری ہے، حکومتِ پنجاب کے مطابق موسمیاتی نگرانی، جدید مشینری اور سرحدی فضائی ڈیٹا کے تجزیے سے فضا میں بہتری کے امکانات روشن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کال سینٹر میں لڑکی کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ درج، 8 افراد گرفتار
عوامی تعاون کی اہمیت
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الودگی کا خاتمہ عوام کے تعاون اور انفرادی کمٹمنٹ کے بغیر ممکن نہیں، شام 8 بجے کے بعد غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، شہری بزرگوں اور بچوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ لے جائیں۔
تعلیمی اداروں کے اوقات میں تبدیلی
سموگ اور سرما کی آمد کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیئے ہیں، آج سے سکول 8 بج کر 45 منٹ پر کھلا کریں گے.








