جموں و کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کو 78 برس مکمل، دنیا بھر میں آج یوم سیاہ
یوم سیاہ کی اہمیت
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) 27 اکتوبر 1947 ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کو 78 برس بیت گئے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلنا مشکل نہیں ہو گا، صاحبزادہ فرحان کا بیان
کشمیری عوام کا عزم
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں۔
یہ دن کشمیری عوام کے لیے ایک ایسی تاریخ ہے جس میں انہیں بھارتی قبضے کا سامنا کرنا پڑا، جب بھارت نے جبری طور پر کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا۔ گزشتہ 34 برسوں میں بھارت نے 1 لاکھ کے قریب کشمیری بے دردی سے شہید کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی
عالمی برادری کی ذمہ داری
اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت نہیں دیا گیا۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلوانے کے لیے ٹھوس کردار ادا کرے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا چیف جسٹس، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام خط
احتجاج اور مظاہرے
ہر سال دنیا بھر میں کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ اس دن منانے کا مقصد دنیا کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کرنا ہے۔ پوری دنیا میں کشمیری احتجاج، ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کرتے ہیں اور بھارتی قبضے اور انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایکس (ٹوئٹر) کا صارفین کا ڈیٹا تھرڈ پارٹیز کو فراہم کرنے کا فیصلہ
بھارتی قبضہ کی مخالفت
بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی ختم کر دی ہے۔ کشمیری آج کے دن 1947 سے لے کر 05 اگست 2019 تک بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے تمام غیر قانونی اقدامات کے خلاف احتجاج کے ساتھ انہیں مسترد کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں یوم تشکر اور معرکہ حق و باطل کی پروقار تقریبات شروع، مریم نواز نے پرچم کشائی کرکے آغاز کیا
وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر کی رائے
27 اکتوبر جموں وکشمیر کے عوام کیلئے سیاہ ترین دن ہے: انوار الحق
وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر چودھری انوارالحق کا کہنا ہے کہ 27 اکتوبر جموں وکشمیر کے عوام کے لیے سیاہ ترین دن ہے، بھارت نے تقسیم برصغیر کے اصولوں کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے نام نہاد معاہدہ الحاق ہندوستان کو بنیاد بنا کر جموں وکشمیر پر اپنا دعویٰ کیا، جس کو اقوام متحدہ نے مسترد کیا۔ ہندوستان کے غیر قانونی اور جابرانہ قبضے کو ریاست جموں و کشمیر کے عوام نے کبھی قبول نہیں کیا۔
انسانی حقوق کی پامالی
چودھری انوار الحق نے مزید کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ نومبر 1947 میں ہندوستان کی افواج نے ڈھائی لاکھ کے قریب جموں کے مسلمانوں کو شہید کیا، جبکہ 1989 کے بعد 96 ہزار سے زائد عام شہریوں کو بھی شہید کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی جان، مال، عزت اور عصمت محفوظ نہیں رہی، اور یہ جدوجہد حق خودارادیت کے لیے ہے، جس کا حق اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیری عوام کو دیا گیا ہے。








