چاہت فتح علی خان نے انڈے پھینکنے کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

چاہت فتح علی خان کا ناخوشگوار واقعہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف انٹرنیٹ سنسیشن اور گلوکار چاہت فتح علی خان نے بیرونِ ملک اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے پر بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپین کا یورپی یونین سے اسرائیل پر اسلحے کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ

واقعہ کی تفصیلات

روزنامہ جنگ کے مطابق چاہت فتح علی خان اپنے وائرل گانے ’بدو بدی‘ اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں، اِنہیں گزشتہ ماہ ایک ریستوران کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے انڈوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

چاہت فتح علی خان تقریب میں شرکت کے بعد ریستوران سے باہر نکل رہے تھے تو سیکیورٹی گارڈز نے اِن سے تصاویر لینے کی خواہش ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں: اب گیا ہے تو یہ سمجھو کہ پلٹنا مشکل۔۔۔

زیادہ تفصیلات

اسی دوران چند افراد نے اچانک اِن پر انڈے پھینک دیئے، یہ واقعہ گلوکار کے لیے دردناک اور توہین آمیز تھا اور وہ اس وقت حیران اور افسردہ رہ گئے۔

حالیہ دنوں میں ایک شو میں شرکت کے دوران چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ریستوران انتظامیہ نے واقعے کے بعد کوئی تعاون نہیں کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے سے بھی انکار کر دیا، بعد ازاں معلوم ہوا کہ ریستوران کے مالک کا تعلق بھارت سے ہے جس کے بعد میں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر مجھے نشانہ بنایا گیا ہے۔

قانونی کارروائی

چاہت فتح علی خان نے مزید کہا کہ میں اس واقعے پر قانونی کارروائی کر رہا ہوں تاکہ ملزمان کو سزا مل سکے۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...