تنویر سنگھا بھارت کے خلاف آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل
تنویر سنگھا کی شمولیت
میلبرن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا بمقابلہ انڈیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے تنویر سنگھا کو آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو یوکرین سے جنگ ختم کرنے کے لیے 8 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی
ایڈم زمپا کا متبادل
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ تنویر سنگھا کو ایڈم زمپا کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ایڈم زمپا نجی مصروفیت کے باعث سیریز کے آغاز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
سیریز کی تفصیلات
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 29 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔








