دنیا بھر میں مسلمان سب سے مظلوم قوم بن چکے ہیں، بابا جانی سرکار
اسلامی قیادت کی آواز
لاہور (ویب ڈیسک) سلسلہ سروری کے روحانی پیشوا حضرت سخی سلطان بابا جانی سرکار المعروف اللہ والوں نے کہا ہے کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ دنیا بھر میں مسلمان سب سے مظلوم قوم بن چکے ہیں۔ صہیونی طاقتوں نے غزہ میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے، ہسپتال، بچے، خواتین اور نوجوانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، ترقیاتی اخراجات میں 40 فیصد اضافہ کر رہے ہیں: مزمل اسلم
انسانی حقوق کی پامالی
انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ انسانی حقوق کی تشریح مسلمانوں اور دیگر قوموں کے لیے الگ الگ کر دی گئی ہے۔ امریکہ کا دوغلہ رویہ واضح ہو چکا ہے جبکہ اقوام متحدہ کٹھ پتلی بن چکا ہے۔ مسلمانوں کے پاس تفرقہ بازی کو چھوڑ کر اللہ اور نبی پاک ﷺ کے نام پر اکٹھے ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیہی معیشتی تبدیلی منصوبہ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی : وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی
محفل میلاد مصطفی کا پیغام
انہوں نے یہ خیالات گریفن گراؤنڈ لاہور میں 25ویں سالانہ محفل میلاد مصطفی کے موقع پر جمع غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کا۔ آپ ﷺ نے فرمایا تھا کہ قرب قیامت میں مسلمانوں کو غیر قومیں ایسے کھا جائیں گی جیسے دسترخوان پر کھانا کھاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
اتحاد کا وقت
آج ہمیں تفرقہ بازی اور منافرت کو چھوڑ کر پھر سے ایک ہونا ہوگا۔ آج کی 25ویں سالانہ محفل کا پیغام بھی یہی ہے کہ دنیا کو عارضی سمجھیں، آپسی اختلافات کو بھلا کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں۔ اگر ہم نے اپنا رویہ نہ بدلا تو آنے والے دن مزید سخت ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اس کا مسکراتا چہرہ اور بولتی آنکھیں: ایک دل کو چھو جانے والی ملاقات
نوجوانوں کی ذمہ داری
نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی بقا کے لیے ہمیں نبی پاک کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔ انٹرنیٹ سمیت دیگر ذرائع ابلاغ کا مثبت استعمال کریں۔ ملک مشکل صورتحال کا شکار ہے، ہمیں مل کر اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کے 3 الگ الگ اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوں گے
عزم اور مدد کی ضرورت
ہمیں مل کر غربت و افلاس کے خلاف لڑنا ہے۔ بابا جانی سرکار نے کہا کہ لوگوں اپنے معاشی طور پر کمزور بھائیوں کی مدد کریں، اللہ تمہارا دونوں جہاں میں بھرم رکھے گا۔ مشکل وقت میں اپنے مسلمان اور پاکستانی بھائیوں کا ساتھ دیں۔
اختتامی دعا اور تقسیم لنگر
محفل میں کلمہ طیبہ، اسمائے الحسنی اور قرآنی آیات کا ذکر کروایا گیا، جبکہ درود سلام کے نذرانے پیش کیے گئے۔ محفل میں کثیر تعداد میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی، جبکہ اختتام پر بڑی تعداد میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔








